Saturday, March 22, 2025
 

پاکستانی کھلاڑی پر بیٹ خرید کر اسٹور مالک کو ادائیگی نہ کرنے کا الزام

 



آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر کرکٹ کا سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے نیوجرسی کے ایک اسٹور سے تین اعلیٰ معیار کے بیٹ خریدے تاہم مالک کو ادائیگی نہیں کی جبکہ دکان کے مالک نے خود نیویارک آکر بیٹ ڈیلیور کیے۔ تاہم کرکٹ بیٹ کی فراہمی کے بعد مالک نے پیسوں کا تقاضا کرنے کیلئے کئی بار کالز اور میسجز کیے لیکن کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔ مزید پڑھیں: "بابراعظم نے فون پر اسپنرز کیخلاف میری مدد مانگی تھی" نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی نے کھلاڑی کے نام کا ذکر نہیں کیا۔ مزید پڑھیں: عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کام دکھانے لگی دوسری جانب نامعلوم کھلاڑی پر بیٹ خریداری کے بعد ادائیگی نہ کرنے کے الزامات پر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ بہت سے صارفین نے کھلاڑی کی شناخت کے بارے میں قیاس آرائی کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: رضوان نے نسیم کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیوں؟ ویڈیو وائرل صارفین کا کہنا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں، تو یہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل