Loading
پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوگیا۔ آئی سی سی کے مطابق تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس کے باعث قومی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ دوسری جانب، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ پاکستان کو پہلے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوا تھا تاہم قومی ٹیم جرمانے سے کوئی سبق نہیں سیکھ سکی اور دوبارہ جرمانہ کروا بیٹھی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز نے گرین شرٹس کو 4-1 سے شکست دی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل