Thursday, June 05, 2025
 

ریلوے نے لاہور میں اپنے ذیلی ادارے کے دفاتر کو تالے لگا دیے

 



ریلوے حکام نے لاہور میں اپنے ذیلی ادارے شعبہ پراکس کے دفاتر کو تالے لگا کر سیل کر دیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پراکس آفس برٹ ہال اور جی ٹی روڈ پر واقع بکنگ آفس کو تالے لگا دیے گئے۔ ڈویژنل انجینیئر ریلوے لاہور ڈویژن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آفس کو سیل کیا۔ دفاتر کی بندش پر افسران سمیت ملازمین میں پریشانی کی لہر پیدا ہوگئی کیونکہ 2 ماہ قبل پراکس کے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام نے شعبہ پراکس کو 2 ماہ قبل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔ دوسری جانب، پراکس حکام کا کہنا ہے کہ پراکس دفاتر سیل کرنے سے قبل کوئی احکامات ہمیں نہیں دیے گئے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ برٹ ہال کے اندر ہماری قیمتی دستاویزات، کمپیوٹر اور دیگر اہم ریکارڈ موجود ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل