Loading
فرانس کے شہر پیرس میں جاری ایئر شو میں چائنہ نے بغیر پائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی۔ رپورٹ کے مطابق بغیر پائلٹ یہ ائیرٹیکسی 2 مسافروں کے ساتھ 3 گھنٹے پرواز کرسکتی ہے، چینی ائیرٹیکسی ائیرشو شرکاء کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ چینی ائیرٹیکسی رن وے کے بغیر ورٹیکل جگہ سے اڑان بھرتی ہے، ائیرٹیکسی مختلف موسمی حالات میں بھی پرواز کرسکتی ہے۔ ائیرٹیکسی جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، ائیرٹیکسی میں 600 کلوگرام وزن لفٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ چینی کمپنی کو یقین ہے کہ پیرس ائیرشو میں زیادہ سے زیادہ ائیرٹیکسی فروخت ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل