Tuesday, July 01, 2025
 

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

 



صوابی تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔ شہید اہلکاروں میں زاہد اور جمال الدین شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل