Monday, June 30, 2025
 

بگ بیش لیگ؛ سیم بلنگز کس پاکستانی بولر کا سامنا کرنے کیلیے بے چین؟

 



انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 میں پاکستانی فاسٹ بولر کا سامنا کرنے پر مسرت اور جوش کا اظہار کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلنگز نے شاہین شاہ آفریدی کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات کو سراہا کہ بی بی ایل جیسے مقابلے میں ایسے کھلاڑی کی موجودگی خود ٹورنامنٹ کے معیار کو بڑھاتی ہے۔ انگلینڈ کرکٹر بلنگز کا کہنا تھا کہ وہ شاہین سے میدان میں ٹکرانے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نہ صرف ایک بہترین حریف ہیں بلکہ وہ ان کے قریبی دوست بھی ہیں، اس لیے بی بی ایل میں ان کے خلاف مقابلے دلچسپ اور دوستانہ ماحول میں ہوں گے۔ سیم بلنگز نے حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ پر گفتگو کے دوران پاکستانی بیٹر بابراعظم کی بھی تعریف کی۔ بلنگز نے انہیں ’’کنگ بابراعظم‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی برسوں سے عالمی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے اور ان کی موجودگی کسی بھی لیگ کو چار چاند لگا دیتی ہے، میں بابراعظم کے خلاف کئی بار کھیل چکا لیکن اب خواہش ہے کہ ان کے مخالف کے بجائے ان کے ساتھ کھیلوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل