Loading
بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ ایک شاندار چھکا لگانے کے فوراً بعد دوسرے اینڈ پر موجود ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوشی منانے جاتا ہے لیکن اچانک پچ پر ہی گر پڑتا ہے۔ گرنے کے بعد ساتھی کھلاڑی اور مخالف ٹیم کے ارکان فوراً مدد کو پہنچے اور اسے فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ہوش میں نہ آ سکا۔ بعد ازاں اسپتال میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے ملتا جلتا واقعہ 2024 میں پونے میں بھی پیش آیا تھا، جب 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل دورانِ میچ دل کی تکلیف کے باعث گر کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل