Loading
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے برطرف شدہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالتی احکامات کی روشنی میں دوبارہ جوائننگ کے لیے ایچ ای سی پہنچے مگر ادارے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے۔ گیٹ پر تعینات حکام نے کسی بھی گاڑی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے الزام عائد کیا کہ ان سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی اور انہیں دفتر میں داخلے سے روکنے کے لیے ہراساں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی توہین کرے۔" ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالتی فیصلہ ہاتھ میں لیے ایچ ای سی پہنچے تھے، لیکن غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کے باعث انہیں اندر داخل نہ ہونے دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔ یاد رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 21 مئی کو ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ ان کی برطرفی کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا، جہاں سے ان کے حق میں فیصلہ آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل