Monday, June 30, 2025
 

نصیر الدین شاہ نے ہانیہ عامر اور دلجیت پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 



عالمی شہرت یافتہ اداکار نصیرالدین شاہ نے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانج کی فلم 'سردار جی 3' پر تنازع کھڑا کرنے والوں کو غنڈے قرار دیکر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نصیرالدین شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گلوکار، اداکار دلجیت دوسانج کی حمایت کرتے ہوئے مخالفین کو آئینہ دکھا دیا۔  ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ نے لکھا کہ فلم ’’سردار جی 3‘‘ کو متنازع بنانے والوں کے خلاف میں دلجیت کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑا ہوں۔ انھوں نے مزید کہا جملہ پارٹی کی گندی چالیں ہمیشہ سے دلجیت پر حملے کے موقع کی منتظر تھیں اور فلم سردار جی 3 سے انہیں یہ موقع مل گیا۔ نصیر الدین شاہ نے لکھا کہ فلم کی کاسٹنگ دلجیت نے نہیں بلکہ فلم کے ہدایتکار کی لیکن تنقید دلجیت پر کی جا رہی ہے کیوں کہ اسے ایک دنیا جانتی ہے۔ نصیرالدین شاہ نے بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان ذاتی روابط ختم کرنے کی کوششوں پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کہا کہ میرے کچھ قریبی رشتہ دار اور دوست پاکستان میں ہیں اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا کہ میں ان سے محبت کا اظہار نہ کروں یا ان سے نہ ملوں اور جو لوگ مجھ سے کہیں گے 'پاکستان چلے جاؤ'، انہیں میرا جواب ہے: 'کیلاسا چلے جاؤ'" خیال رہے کہ فل سردار جی 3 میں دلجیت کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے کام کرنے کو بھارتی انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ بھارتی شوبز شخصیات اور متعدد تنظیموں نے دلجیت کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اس کشیدگی کو دیکھتے ہوئے فلم سردار جی 3 کے فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ فلم اب بھارت میں ریلیز نہیں کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل