Loading
وزیر اطلاعات و نشریاست عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فیس سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد پی ٹی وی کے ناظرین اور ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہمارا مستقبل بھی تابناک ہوگا، خدا کے فضل سے ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اور ادارے کی بہتری کے لیے جاری اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے، ناظرین اور ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل