Monday, June 30, 2025
 

بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج

 



بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ نیٹ بولر کی حیثیت سے وابستہ رہنے والے یش دیال پر غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے جنسی ہراسانی اور تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ کے آن لائن شکایتی پورٹل پر شکایت درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یش دیال نے شادی کا وعدہ کیا لیکن بعد میں انکار کر دیا۔ خاتون کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے قریبی تعلقات تھے۔ صرف آن لائن شکایت پر اکتفا نہ کرتے ہوئے، خاتون نے مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی یش دیال کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرایا ہے۔ مقدمے کے متن میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ یش دیال نے نہ صرف جذبات سے کھیلنے کے بعد پیچھے ہٹنے کی کوشش کی بلکہ انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔ اترپردیش حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو 21 جولائی تک مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یش دیال انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجر بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل