Monday, June 30, 2025
 

سیاحتی مقدمات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

 



سیاحتی مقدمات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست نعیم احمد خٹک ایڈوکیٹ نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا،  افسوسناک واقعے میں 17 سیاح جاں بحق ہوئے۔ یہ مسلہ صرف یہاں نہیں، خیبرپختونخوا میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کریں،دریائے کے کنارے کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائے، عام لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔ درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے، سیکرٹری ریلیف، آئی جی پولیس، ڈی جی ریسکیو 1122, ڈی جی انوارمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل