Loading
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک زخمی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے اس دوران موبائل سروس بھی منقطع کردی اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زخمی کشمیری نوجوان کو ماورائے عدالت قتل کردیا جائے گا۔ شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے اس ظلم و بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل