Tuesday, July 01, 2025
 

دی راک کی بیٹیوں کیساتھ ’میک اپ پارٹی‘ کی ویڈیو وائرل

 



مشہور ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ دل کو چھو لینے والے لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈوین جانسن جنہیں "دی راک" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک خوشگوار لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ جانسن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ "میری بیٹیوں کی میرے سر پر میک اپ پارٹی ہورہی ہے جس کو انہوں نے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی سائڈ پر مرضی سے میک کرسکیں"۔         View this post on Instagram                       A post shared by Dwayne Johnson (@therock) ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ننھی بیٹی خوشی خوشی ان کے سر پر میک اپ کر رہی ہے، جبکہ جانسن کا چہرہ پہلے ہی میک اپ سے بھرا ہوا ہے۔ اداکار نے اعتراف کیا کہ میک اپ اتارنا کافی مشکل تھا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کے ساتھ ایسے لمحات بانٹنا بے حد اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی مصروف زندگی میں سے وقت نکال کر بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزاریں، کیونکہ یہی یادیں سب سے قیمتی ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اسے صارفین نے خوب سراہا جبکہ مداحوں نے بھی دی راک کے "گرلز ڈیڈ" ہونے کے جذبے کو خوب سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل