Tuesday, July 01, 2025
 

سیاح پانی میں کیسے پھنسے؟ پانی کابہاؤ کتنا، الرٹ کب جاری ہوا؟ سانحہ سوات سے متعلق چشم کشا رپورٹ جاری

 



27 جون کو  سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے متعلق  محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بڑے سیلابی ریلے کی اطلاع بروقت ضلعی انتظامیہ کو دی گئی،  کے پی کو حکومت کو تفصلی رپورٹ بھجوا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق  27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6,738 سے بڑھ کر 77,782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے سیلابی ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر جاری کی، ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی خبر دی گئی تھی۔ رپورٹ واٹس ایپ پر تمام حکام کو دریا کے بہاؤ کی مسلسل اپڈیٹس دیتے رہے،  محکمہ آبپاشی نے 10:30 بجے ہی شدید سیلاب کا انتباہ جاری کر دیا تھا، محکمہ آبپاشی نے ڈی سی سوات، پی ڈی ایم اے سوات، اے ڈی سی ریلیف، اور دیگر اداروں کو بار بار الرٹس بھیجے۔ ریکارڈ سے واضح ہے کہ محکمہ آبپاشی نے بروقت ایمرجنسی کی اطلاع دی،  خوازہ خیلہ میں سیاح معمول کے بہاؤ میں دریا کے بیچ داخل ہوئے اور پانی بڑھنے پر پھنس گئے، واقعہ شدید بارش کے باعث اچانک پانی بڑھنے سے پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق  2022 کے بعد دریا کے بہاؤ میں مٹی بھر جانے سے سیاح ندی کے اندر تک بآسانی جا رہے ہیں، ریسکیو 1122 کو فلڈ ریسکیو آلات مہیا کرنے کی سفارش کی گئی۔  رپورٹ میں سیاحتی علاقوں میں داخلہ محدود کرنے اور ہوٹل مالکان کو پابند بنانے کی سفارش کی گئی،  مقامی انتظامیہ کو سیاحوں کو محفوظ مقام تک محدود رکھنے کے لیے پالیسی بنانے کی تجویز دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مدین اور کالام میں اضافی ٹیلی میٹری گیجز لگانے کی سفارش کی گئی،  پشاور: ہوٹل مالکان کو پابند کریں کہ سیلابی جگہوں پر سیاحوں کو نہ چھوڑیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل