Loading
آئی سی سی ویمن ٹی 20 کی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی، بولنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کی اینا بل سدر لینڈ دوسرے اور بھارت کی دپتی شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کی نشرہ سندھو ٹاپ 10 میں شامل ہو کر 8ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کی مونے پہلے اور بھارت کی سمریتی مندھانا تیسرے نمبر پر آگئیں۔ ویمن بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ آل راونڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلے اور پاکستان کی فاطمہ ثنا 13ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل