Loading
راولپنڈی میں مبینہ طور پر دیوراور بھاوج نے زہریلی گولیاں کھالیں جس کے بعد مرد جاں بحق جب کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے رنیال میں ایک خاتون اور مرد نے زہرہلی گولیاں کھالیں، گولیاں کھانے سے حسن فیض جاں بحق ہوگیا۔ لڑکی زارا بی بی کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے، دونوں رشتے میں دیور اور بھاوج بتائے جاتے ہیں۔ متوفی شخص کی والدہ کے ابتدائی بیان کے مطابق بہو نے بیٹے کو گولیاں دیکر خود بھی کھائیں۔ ریسکیو1122 راولپنڈی نے اطلاع ملنے پر دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا تھا، پولیس نے کہا کہ تحقیقات کررہے ہیں، معاملے کی مزید صورتحال تحقیقات میں سامنے آئے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل