Loading
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ بچہ بغیر کسی لائسنس یا نگرانی کے گاڑی چلا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، کمسن بچہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بچے کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے کمسن بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل