Loading
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور مسلح افواج پاکستان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کو کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں بے مثال جرأت، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لالک جان شہید نے آج ہی کے دن 1999 میں دشمن کے تابڑ توڑ حملے بہادری سے پسپا کیے۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود میدان جنگ سے نکلنے سے انکار کیا اور آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ مسلح افواج اور پوری قوم ان کی قربانی کو عظیم احترام اور شکر گزاری کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ شہید کی قربانی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور موجودہ و آئندہ نسلوں کے لیے حوصلہ اور عزم کا استعارہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج اس عہد کی تجدید کرتی ہیں کہ شہداء پاکستان کے مقدس مشن مادر وطن کے دفاع کو جرأت، فرض شناسی اور عزت و وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل