Loading
لاہور میں شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاونی چوکی نادر آباد، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس اور چوکی انچارج نادر آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہحبس بیجا میں رکھ کر تشدد کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہی بھٹی شامل ہیں، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس کو کھانا کھانے کے بہانے الہی بھٹی کے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کیا اور ویڈیو بناتے رہے۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ کسی کو بتانے پر ملزمان نے جان سے مار دینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، ملزمان نے مرغا بنانے اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان فورا گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل