Loading
آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں واقع چڑیا گھر ’’ڈارلنگ ڈاؤنز‘‘ میں 50 سالہ خاتون شیر کے حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون چڑیا گھر کھلنے سے قبل ہی وہاں پہنچ گئی تھیں اور عملے کو خون خوار جانوروں پنجرے میں کام کرتا دیکھ رہی تھیں۔ خاتون شیر کے پنجرے کے نہایت قریب پہنچ گئیں اور اس دوران بھپرے ہوئے شیر نے ان کا باوز پکڑ کر چبا ڈالا۔ عملے نے بمشکل خاتون کو شیر کے شکنجے سے بچایا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں چڑیا گھر کے عملے نے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاستی دارالحکومت برسبین منتقل کیا جہاں ہنگامی بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں ان کا بازو کاٹنا پڑا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد نہ تو شیر کو ہلاک کیا جائے گا اور نہ ہی اسے کوئی سزا دی جائے گی۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل