Loading
) سینئر صحافی اور سماجی رہنما ریحام خان نے کہا ہے کہ میں حکمراں یا اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کا حصہ بنا نہیں چاہتی ہوں، میری سیاست کا مرکز عوام ہے ۔ان کے مسائل اور حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گی۔برنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ مل کر جدوجہد کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شب ناظم آباد میں آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست خواجہ جمال سیٹھی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔برنس کمیونٹی نے ریحام خان کو اپنے مسائل بیان کیے۔خواجہ جمال سیھٹی نے ریحام خان خوش آمدید کہا۔ ریحام خان نے کہا کہ کراچی کی برنس کمیونٹی کے بہت مسائل ہیں، جن کے حل کے لیے حکومت کو فوری توجہ دینی چاہیے۔ ریحام خان نے کہا کہ مجھے کراچی کی تاجر برادری سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں کئی دورے کرچکی ہوں، کراچی مہمان نوازی کرنے والوں کا شہر ہے، شہرکے باسی جب مجھے ملتے ہیں تو شہر قائد کے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ کراچی میں ایک بڑے حصہ پر متوسط طبقہ رہائش پذیر ہے، ان کے اپنے مسائل ہیں، شہر میں انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی مسائل ہیں۔ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود شہر ترقی نہیں کررہا ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ میں برنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے آواز اٹھاؤں گی۔ سماجی رہنما نے کہا کہ کٹی پہاڑی ہو یا لیاقت آباد یا کوئی بھی علاقہ لیکن اس شہر کے کئی علاقوں کے مسائل بہت ہیں۔کراچی پورٹ سٹی ہے۔اس شہر کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاسی حدود ہے اور میں کسی مخصوص نشست پر آنا نہیں چاہتی ہوں ، میں عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔ ریحام خان نے کہا کہ اگر ٹیکس لیا جائے تو کراچی پر توجہ دی جائے۔ عشائیہ سے تاجر رہنمائوں حکیم شاہ، آصف گلفام اور دیگر نے خطاب کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل