Wednesday, July 09, 2025
 

خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما  مسلم لیگ ن میں شامل

 



خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے، پارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئیں ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختونخوا میں بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا  ہے۔ ثمر بلور نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ان کی ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کے اعلان کی خبر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے آئے گی۔ واضح رہے کہ ثمر بلور اپنے شوہر ہارون بلور کے حلقے سے ایم پی اے منتخب ہوئی تھی، ان کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ ثمر بلور اے این پی قیادت سے اختلافات کے باعث پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہوگئی تھیں۔ دوسری جانب حاجی غلام بلور نے عوامی نیشنل اپرٹی (اے این پی) نہ چھوڑنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ  حاجی غلام بلور اے این پی میں ہی رہیں گے۔  ان کی پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں، وہ  اے این پی نہیں چھوڑ رہے۔ یاد رہے کہ ہارون بلور کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی۔ جولائی 2018 کی انتخابی مہم کے دوران ہارون بلور خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل