Sunday, July 13, 2025
 

میچ فیس بچانے کیلئے بمراہ خود غرض بن گئے، نئی گیند پر اعتراض سے گریز

 



’’میں اپنی میچ فیس نہیں کٹوانا چاہتا‘‘ جسپریت بمراہ گیند کی تبدیلی پر اعتراض سے اجتناب برتنے لگے۔  انگلینڈ کے خلاف رواں تیسرے ٹیسٹ میں دوسری نئی گیند صرف 10.3 اوورز بعد تبدیل کرلی گئی، بھارت نے متبادل گیند پر بھی اعتراض کیا، اسے بھی جلد ہی تبدیل کردیا گیا۔  اس حوالے سے تنازع بھی ہوا، دوسرے دن کے اختتام پر جب اس بارے میں بمراہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی میچ فیس منہا نہیں کروانا چاہتا۔ بھارتی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ گیند کی تبدیلی پر میرا کوئی اختیار نہیں ہے، میں اپنی رقم نہیں کھونا چاہتا کیونکہ میں تو کافی محنت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں کئی اوورز کیے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ اس حوالے سے کوئی متنازع بیان دوں اور میری میچ فیس منہا کرلی جائے۔ بمراہ  کا کہنا تھا کہ ہمیں جو گیند دی جاتی ہے ہم اس سے ہی بولنگ کرتے ہیں، ہم اسے تبدیل نہیں کرسکتے ، نہ ہی لڑ سکتے ہیں، کبھی یہ گیند آپ کے حق میں جاتی اور کبھی بری ثابت ہوتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل