Sunday, July 13, 2025
 

راولپنڈی: اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی، ویڈیو سامنے آگئی

 



راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ای سی جی ڈیپارٹمنٹ میں عملے نے مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور مریضوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں موقع پر موجود عملے کو مریضوں کے ساتھ الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسپتال عملے کی نامناسب رویے کی وڈیو بنانے پر عملہ ایک مریض سے الجھ پڑا، اسپتال عملے نے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے آر آئی سی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور کہا کہ  واقعہ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے، واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل