Loading
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور نائب وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے پاس جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ہے اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے ان مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی جانب سے اپنے دور صدارت میں منعقد کیے جانے والے دستخطی پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنما اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور اس کے عملے کو ان کے مینڈیٹ کی مؤثر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل