Sunday, July 13, 2025
 

علی امین گنڈا پور کی نااہل اور نالائق حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، ترجمان جے یو آئی

 



جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی نااہل اور نالائق حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اور جب بھی کرپشن کی اور بدامنی کی بات کی جاتی ہے تو وزیراعلیٰ کو تکلیف ہوتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی نااہل اور نالائق حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، گنڈا پور کی بداخلاقی بتا رہی ہے کہ اس کی حکومت کے دن پورے ہو گئے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈا پورا کے منہ کو لگام  دے، جب بھی کر پشن اور بدامنی کی بات کی جاتی ہے تو تکلیف گنڈا پور کو کیوں ہوتی ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بتائے اٹک پر رکاوٹیں ڈالنے والے لاہور میں کیوں استقبال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنے میر جعفر اور میر صادق کو کنٹرول کرے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل