Loading
موٹر وے ایم ٹو چکری انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں جاگری جس کے سبب 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں پانچ افراد شدید اور 12 معمولی زخمی ہیں، تمام زخمیوں کو ایف ڈبلیو او اور 1122 کی ایمبیولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو چکوال لے جایا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کی جانب سے مزید امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل