Loading
پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر، جنھیں گزشتہ دنوں ان کے والد نے اپنے گھر سے الگ کردیا تھا، کروڑوں کمانے کے باوجود اپنے گھر سے محروم ہیں۔ معاذ صفدر کے ولاگز کو لاکھوں لوگ روزانہ فالو کرتے ہیں، مگر ان کے مداحوں کے دل میں ایک سوال اکثر گونجتا ہے کہ کم عمری میں اس قدر کمائی کرنے والا شخص اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خریدتا؟ انسٹاگرام پر 21 لاکھ اور یوٹیوب پر 46 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے حال ہی میں اپنے والد کے گھر سے شفٹ ہوکر الگ کرایے کے مکان میں رہائش اختیار کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس کرایے کے گھر کو اپنی مرضی کے مطابق تعمیر اور ڈیزائن کروا رہے ہیں، جس پر کئی لوگ حیران بھی ہیں۔ حال ہی میں اپنے ایک ولاگ میں معاذ صفدر نے مداحوں کے سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: ’’لوگ پوچھتے ہیں کہ میں کرایے کے گھر پر اتنے پیسے کیوں لگا رہا ہوں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ مجھے اپنا گھر خریدنے کی ضرورت ہی نہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ مختلف جگہوں پر رہ کر وہاں کا تجربہ حاصل کروں۔ اگر میں اس گھر پر پیسہ خرچ کر رہا ہوں اور یہاں تین سال رہتا ہوں، تو یہی جگہ میری کمائی کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔ میں یہاں سے کونٹینٹ بنا کر کماتا ہوں، جب یہاں سے جاؤں گا تو چیزیں ساتھ لے جاؤں گا یا اگر کچھ چیزیں وہیں چھوڑ دوں تو مالک مکان کا بھی فائدہ ہوگا، اور میرا بھی۔ اس طرح مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہوگی کہ میں نے پیسہ ضائع کیا۔‘‘ معاذ کی اس منطق نے کئی مداحوں کو حیران بھی کیا اور متاثر بھی۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ معاذ کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ اسے مہنگا کرایہ دینے میں کوئی فرق نہیں پڑتا، جبکہ کچھ لوگ اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ہر کسی کا اپنا گھر ضرور ہونا چاہیے کیونکہ کرایہ ساری آمدن ختم کر دیتا ہے۔ یاد رہے کہ معاذ صفدر اس وقت اپنی اہلیہ صبا اور بیٹے باسل کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، اور جلد اپنے دوسرے بچے کے استقبال کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل