Sunday, July 13, 2025
 

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھولنے کا فیصلہ

 



پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کے باعث آج دوپہر 2:30 بجے سے سروس اسپل وے کھول دیے جائیں گے، ڈیم سے پانی کے اخراج کا بہاؤ 250,000 کیوسک سے 260,000 کیوسک کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دریا کناروں، ندی نالوں اور پلوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ والدین بچوں کو ندی نالوں کے آس پاس نہ جانے دیں، مقامی افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ مزید معلومات یا ہنگامی مدد کے لیے پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔ عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ پی ڈی ایم اے ہر ممکن تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل