Monday, July 14, 2025
 

شادی شدہ بیٹے کی گرل فرینڈ سے ملاقات روکنے کا انوکھا طریقہ، ماں نے طیارہ رکوا دیا

 



بنگلہ دیش میں ایک حیران کن واقعے میں ایک خاتون نے اپنے شادی شدہ بیٹے کو مبینہ گرل فرینڈ کے ساتھ نیپال جانے سے روکنے کے لیے مسافر طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دے دی۔ تفصیلات کے مطابق، جمعہ کو بیمن بنگلہ دیش ایئرلائنز کی ڈھاکا سے کھٹمنڈو جانے والی پرواز کو اس وقت روک دیا گیا جب ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایک نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں طیارے میں بم ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) کے مطابق، اطلاع ملنے کے بعد طیارے کی تین گھنٹے تک تلاشی لی گئی لیکن کوئی بم یا مشکوک چیز برآمد نہ ہوئی۔ آر اے بی کے ڈی جی شاہد الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں مبینہ طور پر بیٹے کی ماں، اس کا دوست اور دیگر شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ایک شخص ’ایمان‘ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ نیپال جا رہا تھا، اور جب اس کی بیوی اور ماں کو اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔  ناکامی پر ایک دوست نے مشورہ دیا کہ اگر بم کی جھوٹی اطلاع دی جائے تو پرواز رک سکتی ہے۔ ایمان کی ماں نے اس مشورے پر عمل کیا اور ایئر کنٹرول کو فون کر دیا۔ واقعے نے نہ صرف ایئرلائن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سیکیورٹی الرٹ کی صورتحال پیدا کی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل