Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں سرعام نوجوان پرتشدد کے مقدمے میں پولیس کی سی کلاس کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو گذری پولیس نے مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں چاہٹا۔ نوجوان کا کہنا ہے مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر قائم ہوا۔ متاثرہ نوجوان نے لکھ کر دیا ہے کہ سلمان فاروقی نے میرے یا میری بہن سے کو بدتمیزی نہیں کی۔ نوجوان نے حلفنامہ دیا کہ وہ مقدمہ چلانا نہیں چاہتا۔ مدعی کے حلفیہ بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردئیے ہیں۔تمام حقائق کی روشنی میں مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ پیش خدمت ہے۔ عدالت نے سی کلاس کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بناکرسماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کیخلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل