Loading
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے لارڈز ٹیسٹ میں کے ایل راہول کے آؤٹ کے بعد ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر سوال اٹھا دیا۔ ان کا کہنا تھا ’حیرت انگیز طور پر یہ گیند اتنی نہیں اچھلی۔ جب بھارتی بولرز گیند کر رہے تھے تو زیادہ تر گیندیں ریویو میں اسٹمپس کے اوپر سے جا رہی تھیں۔ میں ٹیکنالوجی پر سوال اٹھا رہا ہوں۔‘ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ لیجنڈ بلے باز نے ڈی آر ایس پر انگلی اٹھائی ہو۔ میچ کے چوتھے روز انہوں نے روٹ کے خلاف لیے جانے والے ریویو پر امپائرز کال آنے پر بھی ٹیکنالوجی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ سنیل گواسکر نے جو روٹ کو ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد ٹیکنالوجی اور آن فیلڈ امپائر پال رائیفل پر کڑی تنقید کی تھی۔ انگلینڈ کی اننگز کے 38 ویں اوور میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ گیند لیگ اسٹمپ کو چھوتی ہوئی جا رہی ہے۔ گیند لیگ اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہے۔ اس میں صرف ایک چھی چیز یہ ہے کہ بھارت نے ریویو نہیں گنوایا۔ واضح رہے لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں روز سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ نے بھارت کو 22 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل