Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کے خاتمے کے لیے 50 دن کے اندر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو روسی معیشت کو تباہ کن تجارتی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو اربوں ڈالر مالیت کے جدید ترین اور طاقتور ہتھیار فراہم کرے گا۔ واشنگٹن میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یوکرین اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکے۔ مارک روٹے نے تصدیق کی کہ نیٹو کے ذریعے یوکرین کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس مالی بوجھ کو یورپی ممالک برداشت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں میزائلز اور گولہ بارود شامل ہے، تاہم اسلحہ کی مکمل تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یوکرین کو دی جانے والی مدد میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز بھی شامل ہوں گے، جو روسی فضائی حملوں کے خلاف یوکرین کی دفاعی لائن کا اہم حصہ ہیں۔ یورپی ممالک یہ سسٹمز براہِ راست کییف بھیجیں گے، جن کی جگہ امریکہ بعد میں فراہم کرے گا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے مزید کہا کہ اگر میں آج ولادیمیر پیوٹن ہوتا تو میں فوری طور پر یوکرین پر مذاکرات کو سنجیدگی سے لینے پر غور کرتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل