Loading
ایئر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن نے کہا ہے کہ احمد آباد حادثے سے متعلق جاری ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے وضاحت فراہم کرنے کے بجائے مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اور اب یہ معاملہ پہلے سے زیادہ پیچیدہ نظر آ رہا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حادثے سے عین قبل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان فیول کٹ آف سے متعلق غیر واضح گفتگو ہوئی، اور طیارے کے دونوں انجنوں کے فیول سوئچ تقریباً ایک ساتھ بند ہو گئے، لیکن اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سی ای او کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کسی میکینیکل خرابی یا مینٹیننس کی کوتاہی کا ذکر نہیں، اور نہ ہی کوئی پائلٹ کی صحت یا رویے سے متعلق منفی چیز سامنے آئی۔ دوسری جانب پائلٹس کی تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ثبوت کے پائلٹس پر خودکشی یا غلطی کے الزامات لگانا انتہائی غیر اخلاقی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ احمد آباد سے لندن جانے والی بوئنگ 787 ڈریم لائنر پرواز حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں 241 مسافر اور زمین پر موجود 19 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد بھارتی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) نے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل