Monday, July 21, 2025
 

اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا

 



سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔  Ajay Devgan meets Shahid Afridi happily. These celebs desh bhakti will remain for PR only, rest they will do anything for money and don't care about the people of the country. pic.twitter.com/FqfKTMPNOm — Div???? (@div_yumm) July 20, 2025 یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔ وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟ تاہم ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہے اور پہلگام واقعے کی پیش نظر اسے صرف بھارتی عوام کو بھڑکانے کیلیے پروپگنڈے کے تحت وائرل کیا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ Ajay Devgan met Shahid Afridi during the World Championship of Legends in Birmingham, 2024 pic.twitter.com/mlmdWZMgSd — ᭄ Sanatani Sigma ঔৣ ꧂???????? (@sanatanisigmaa) July 20, 2025 جہاں کچھ انتہا پسند بھارتی سوشل میڈیا پر تصویر کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتی شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کی حقیقت بھی بیان کر رہے ہیں۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل