Tuesday, July 22, 2025
 

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑی آج سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے

 



پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے۔   گزشتہ روز بنگلہ دیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں ایک اسکول اور کالج کمپلیکس پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 171 زخمی ہوگئے تھے، اس حادثے پر آج بنگلا دیش میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ بی سی بی نے آج میرپور کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹی 20 میچ کو طیارہ حادثے کے متاثرین سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔  کھلاڑی اور میچ آفیشلز سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے جبکہ اس دوران اسٹیڈیم اور دیگر بی سی بی وینیوز پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ میچ کے دوران کوئی موسیقی نہیں بجائی جائے گی۔ یاد رہے کہ میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 110 رنز پر ڈھیر کر کے باآسانی ہدف حاصل کر لیا تھا۔ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل