Tuesday, July 22, 2025
 

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 



دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ٹیمیں میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔  پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان الیون: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال بنگلہ دیش الیون: پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنزیم حسن، شوریف الاسلام، مستفیض الرحمان

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل