Tuesday, July 22, 2025
 

اسکردو میں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن، سیاحوں کا خراج تحسین

 



اسکردو میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاحوں کو پاک آرمی نے ریسکیو کرلیا، پاک آرمی کے فوری ریسکیو آپریشن کو سیاحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ خاتون سیاح نے بتایا کہ ہم کراچی سے اسکردو آئے تھے، دیوسائی کے مقام پر سیلاب کے باعث ہماری گاڑیاں ڈوب گئیں، الحمد اللہ پاک آرمی نے فوری طور پر ہمیں ریسکیو کیا۔ متاثرہ خاتوں نے بتایا کہ میری اور میرے ساتھ آئی خاتون کی طبیعت کافی خراب ہوگئی تھی، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہمیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ پاک آرمی نے اس ایمرجنسی میں جس طرح کی خدمات سرانجام دیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتیں۔ خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ پاک فوج ریسکیو کیے گئے سیاحوں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کر رہی ہے، ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ کسی طرح کی بھی ناگہانی آفت میں ہماری آرمی ہمیں ریسکیو کر لے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل