Loading
کراچی میں مون سون سسٹم کمزور پڑنے کے بعد محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے لیے پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں 3 روز کے دوران رات اور صبح کے دوران ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ اگلے چند روز تک سمندری ہوائیں متواتر بحال رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 65 فیصد تک تجاوز کر سکتا ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی کمزور ہوائیں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیرپور، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو اضلاع میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل