Loading
جنوبی غزہ میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے دوران دو مختلف حادثات میں ہلاک الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوجی کے 2 اہلکار مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ پہلا واقعہ غزہ کے علاقے رفح میں پیش آیا۔ جہاں ملٹری آپریشن کے دوران جیسے ہی اسرائیلی فوج کی ٹیم ایک عمارت میں داخل ہوئی زوردار دھماکا ہوگیا اور عمارت منہدم ہوگئی۔ اس واقعے میں 36 سالہ سارجنٹ میجر (ریزرو) ولادیمیر لوزا ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکا ایک نصب شدہ بارودی مواد کے باعث ہوا تھا۔ دوسرا واقعہ خان یونس کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک عمارت کو منہدم کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا بچھایا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 19 سالہ اسٹاف سارجنٹ امیت کوہن کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس واقعے کو ممکنہ "آپریشنل حادثہ" قرار دے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جھڑپوں میں مارے گئے فوجیوں کی تعداد 900 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل