Sunday, July 27, 2025
 

بھارتی ٹیم کی خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ گوتھم گمبھیر سے استعفے کا مطالبہ ہونے لگا

 



انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی حالت زار پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔  رواں دورے میں پہلے میچ میں شکست کے بعد مہمان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں فتح حاصل کی تھی، تیسرے ٹیسٹ کے آخر میں رویندرا جڈیجا کی بھرپور مزاحمت کے باوجود بھارتی ٹیم کو شکست ہوگئی۔ چوتھے میچ میں بولنگ انتہائی مایوس کن رہی، شائقین ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو اس ناقص کارکردگی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔  ایک صارف نے گمبھیر سے کہا کہ اس سے پہلے انھیں کمر پر لات مارکر بھگا دیا جائے  وہ خود سامنے آئیں اور ایسی پرفارمنس پر مستعفی ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل