Loading
عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیر کو پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا۔ قومی جونئیر ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں قومی جونیر ٹیم کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں سر فہرست ہے۔ اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیئم نے بھی اگلے رونڈ میں قدم رکھ دیا، پاکستان نے پول میچز میں بیلجیم، میزبان ازبکستان اور ترکیہ کو شکست دی تھی،پاکستان اپنا 5 واں میچ منگل کو ارجنٹائن سے کھیلے گا، ٹاپ 16 ٹیموں کا ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 3 اگست کو شیڈول ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل