Sunday, July 27, 2025
 

اسلام آباد میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا

 



وفاقی دارالحکومت میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف مارکیٹوں میں چینی نایاب ہو چکی ہے جبکہ دکانداروں نے انتظامیہ کے چھاپوں کے باعث چینی کی فروخت بند کر دی ہے۔ اسلام آباد میں چینی کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا جہاں شہر کے مختلف علاقوں میں چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری پریشان ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد بیشتر دکان داروں نے چینی بیچنے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ چینی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اگر ہے بھی تومہنگے داموں مل رہی ہے۔ دوسری جانب دکان داروں کا کہنا تھا کہ چینی پیچھے سے مہنگی آ رہی ہے، سستے داموں نہیں بیچ سکتے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل