Loading
الیکٹرک گاڑیوں کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور 3 ہزار 800 سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ ایم ڈی نیکا ڈاکٹرمعظم نے بتایا کہ 30 سے 35 ورکنگ چارجنگ اسٹیشنز نے رجسٹریشن کے لیے رجوع کیا ہے، اس کے علاوہ بین الاقوامی اور مقامی کمپیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی توانائی بچت اور تحفظ اتھارٹی نے 71 الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو لائسنس جاری کردیے ہین۔ ڈاکٹر سردار معظم نے کہا کہ 128 ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی درخواستیں رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں، ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سوائپنگ انفرا اسٹرکچر لگانا چاہتی ہیں، مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ جاری ہے، متعدد کمپنیاں چارجنگ اسٹیشنز کے حوالے سے ڈاکومنٹس پورے کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف کم کیا گیا، چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف کم کرنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی ہے۔ ایم ڈی نیکا نے کہا کہ ڈاکومنٹس مکمل ہونے کے 15 دن کے اندر چارجنگ اسٹیشنز کا لائسنس جاری کر دیا جاتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل