Sunday, July 27, 2025
 

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار کی کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش

 



ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار نے کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم گولی لگنے سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او سائٹ بی نے بتایا کہ بلدیہ نمبر 02 کے قریب افشین نامی 30 سالہ خاتون پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون پولیس اہلکار اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بلدیہ دو نمبر میں موجود تھی۔اس ہی دوران گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئیں۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت افشین کے نام سے ہوئی ہے، خاتون پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ہمراہ دوست نے اسپتال منتقل کیا ہے۔ زخمی خاتون پولیس اہلکار نے خودکشی کرنے کوشش کی ہے یا کسی شخص نے اس کو گولی ماری ہے پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ  زخمی خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیوکراچی صنعتی ایریا کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ اور کار کو تحویل میں لے لیا ہے۔واقعہ کے وقت اس کے ہمراہ دوست سے معلومات لی جارہی ہیں اور پولیس واقعےکی مزیدتفتیش کررہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل