Sunday, July 27, 2025
 

پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال

 



متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت فعال کردی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد داشت کو اس روز کے 30 دن بعد مؤثر ہو جائے گا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی چھوٹ فعال کردی ہے، جس کا اطلاق 25 جولائی 2025 سے متحدہ عرب امارات کے تمام پاسپورٹس پر ہوگیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے بھی پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ویزا چھوٹ کا اطلاق ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل