Sunday, July 27, 2025
 

پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام؛ بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا

 



پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا، 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔ سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پھاٹا، سکندر ذیشان نے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2024-25 میں قرضہ جات کی فراہمی کا ہدف 47000 تھا، 4000 اضافی خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے۔ سال 2024-25 میں 51000 سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کیا گیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بلاتفریق قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے، نئے مکان مالکان سے ملاقات میں انکے چہروں پر خوشی اور اطمینان منصوبے کی واضح کامیابی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل