Loading
ایشیا کپ سے پہلے اگلے ماہ شارجہ میں تین ملکی سیریز ہوگی۔ پاکستان، افغانستان اور یواے ای کے درمیان سیریز شیڈول کا اعلان ہوگا۔ افغانستان ٹی ٹوئنٹی نے پاکستان آکر سیریز کھَیلنی تھی تاہم اب یواے ای کو شامل کرکے اس کو تین ملکی سیریز کی شکل دی گئی ہے۔ ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے یہ سیریز شارجہ میں کھیلنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست کے آخری ہفتے میں لاجسٹک اور براڈ کاسٹ انتظامات فائنل ہوتے ہی سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل