Sunday, July 27, 2025
 

جسپریت بمراہ کا جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان

 



جسپریت بمراہ کی جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔  بھارتی فاسٹ بولر فٹنس مسائل کا شکار ہیں، انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی، وہ 33 اوورز میں صرف 2 وکٹیں لے پائے، ان کی رفتار پر بھی تشویش ظاہر کی جانے لگی، وہ اس میچ میں صرف ایک بار ہی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرپائے، بمرا معمولی انجری کا بھی شکار دکھائی دیے، پہلے ہی ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے انھیں احتیاط سے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا ، سیریز داؤ پر لگتی دیکھ کر چوتھے ٹیسٹ میں آرام دینے کے بجائے میدان میں اتارا گیا۔ سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے آنے والے ٹیسٹ میچز میں آپ بمرا کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھیں گے، ہوسکتا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ لے لیں، جسمانی طور پر بمرا تھک رہے ہیں، دھیمی گیند کر رہے ہیں، آپ ان کی اس ٹیسٹ میں رفتار دیکھیں، میں سمجھتا ہوں کہ وہ خوددار بندے ہیں، جب دیکھیں گے کہ 100 فیصد پرفارم نہیں کر پا رہے، ملک کو جتوا نہیں  رہے تو وہ خود ہی کھیلنے سے انکار کردیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل